ددوچھہ ڈیم پروجیکٹ پر کام جاری،تکمیل کیلئے 30ہفتوں کا ٹارگٹ

Apr 17, 2021

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی سیدگلزار حسین شاہ کو ایکسیئن سمال ڈیمز نے ددوچھہ ڈیم پروجیکٹ کے بارے میں  بریفنگ دی اور بتایا کہ ڈیم کی سائٹ پر کام جاری ہے اورمجموعی فز یکل پرو گریس%16 ہے راولپنڈی شہر سے25 کلو میٹر کی مسا فت پر بننے والے اس ڈ یم کے لئے 6492.480 ملین مختص کئے گئے ہیں اور اپنی تعمیرکے بعد اس ڈ یم کی گراس سٹو ر یج صلا حیت 60,000ایکڑ فٹ ہو گی اور اسے مکمل کر نے کے لئے30 ہفتوں کا ٹا ر گٹ رکھا گیاہے اس ڈ یم کو پا نی کے ذ خیر ہ اندوزی کے ساتھ ساتھ سیا حتی لحا ظ سے ٹو رسٹ پوا ئنٹ بھی بنا یا جائے گا جسکے لئے ٹو رزم ڈیپارٹمنٹ کو بھی آن بورڈ لیا گیاہے کمشنر آفس میں اس خصوصی بریفنگ کیلئے منعقدہ اجلاس میں ایڈ یشنل کمشنر کوارڈ ینیشن جہا نگیر خان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرر یو نیو شعیب علی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی  ۔

مزیدخبریں