اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) پاکستان سمیت دنیا کے27 رکن ممالک کے لییسائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تحقیق و ترقی کے کمیشن کامسیٹس نے چین کے شہر تیانجن میں صنعتی بائیوٹیکنالوجی کے مشترکہ مرکزکا افتتاح کردیا۔یہ مرکز جنوبی جنوب میں پائیدار ترقی کے لیے مصروف عمل کمیشن (کامسیٹس)اورچین کے انسٹی ٹیوٹآف انڈسٹریل بائیوٹیکنالوجی (ٹیآئی بی) کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔مرکز اپنے قیام کے بعد کامسیٹس کے ساتھ منسلک ہوا اور کامسیٹس کامرکزآف ایکسی لینس بنا۔افتتاحی تقریب کے موقع پرپاکستان کے وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی پذیر ممالک کے مابین باہمی تعاون کی مثال کے لیے کامسیٹس کا کردار سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس موقع پروزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی سیکرٹری اور کامسیٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشاد محموداور ٹی آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹریان ہے مانے مشترکہ مرکز کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے۔
12 کامسیٹس نے چین میں جدیدصنعتی بائیوٹیکنالوجی کے مشترکہ مرکزکا افتتاح کردیا
Apr 17, 2021