ملتان ‘کوٹ ادو( کرائم رپورٹر ‘خبرنگار) ڈکیتی و چوری کی تین وارداتوں میں شہری ہزاروں روپے کی نقدی و موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ نیوملتان کے علاقے واپڈا کالونی حمیرا بی بی سے موٹرسائیکل سوار دوملزمان جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی22ہزار پانچ سور روپے موجود تھے چھین کر فرار ہوگئے ، تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے محمد ارشاد جبکہ تھانہ قادر پور راں کے علاقے محمد طارق کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئی ،پولیس نے واقعات کی اطلاعات پر مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔کوٹ ادوسیخبرنگارکے مطابق پہلا واقعہ تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ موضع عثمان رڈکا رہائشی محمد ابو بکر رڈ گزشتہ شب کوٹ ادو سے واپس اپنے گھرموٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ایس ایس چوک کے قریب 3نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور گن پوائنٹ پر اس کی جیب سے نقدی 34 ہزار روپے اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے,تھانہ سٹی کوٹ ادو حدود سے گزشتہ ایک ہی رت میں نامعلوم چور کالی پل کے قریب قائم محمد طاہر پنوارکی کریانہ کی دکان کی چھت پھاڑ کر 48 ہزار مالیت کا کریانہ کا سامان گھی ،چینی، سگریٹ جب کہ نزدیکی دکان واقع موٹر سائیکل اسپیئر پارٹس کی دوکان کی چھت پھاڑ کر موٹر سائیکل کے سپیر پارٹس اور نقدی 66ہزار اٹھا کرلے گئے