افتخار علی ملک ،عرفان یوسف،کریم  عزیز کی شبنم ظفر کوکی مبارکباد 

کراچی(کامرس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک نے ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن(ڈی جی ٹی او)کی جانب سے خیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کے لائسنس کے رینیول پر صدر خیرپورچیمبر آف کامرس شبنم ظفر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شبنم ظفر یونائٹیڈ بزنس گروپ کی اہم ترین رہنما ہیں اور خیرپور چیمبر کی ذریعہ یو بی جی کی کامیابیوں میں انکا اہم کردار رہا ہے۔  افتخار علی ملک نے شبنم ظفر کو بھیجے گئے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ یو بی جی مخالف عناصر نے دسمبر2020کے فیڈریشن چیمبر الیکشن میں خیرپور چیمبر کو حق رائے دہی سے محروم کیا تھا مگر تن تنہا شبنم ظفر نے اپنے چیمبر اور اسکے ممبران کے حق کی جنگ لڑی ہے جس میں وہ کامیاب رہی ہیں۔علاوہ ازیں ایف پی سی سی آئی کے سابق ریجنل چیئرمین،سابق نائب صدر حاجی عرفان یوسف اور سابق نائب صدرکریم عزیز ملک  نے بھی شبنم ظفر کو خیرپور چیمبر آف کامرس کے لائسنس کی تجدید پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یو بی جی کی قوت ایک بار پھربڑھ رہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن