چنئی(آئی این پی) آئی پی ایل میچ میں آوٹ ہونے پر غصہ ظاہر کرنے کی وجہ سے رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کو سرزنش کا سامنا کرنا پڑ گیا۔سن رائزرز حیدرآباد سے میچ کے دوران 33 رنز پر آوٹ ہونے والے کوہلی میدان سے باہر آتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے اور بیٹ سے باونڈری کو ہٹ کیا، جس پر انھیں آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔بعدازاں غلطی تسلیم کرنے کی وجہ سے باقاعدہ سماعت کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔