لاہور (کامرس ڈیسک) رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر اْتار چڑھاؤ کے بعد 75.45 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر اْتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہا، رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز مارکیٹ ایک موقع پر 45ہزار471 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاتاہم اختتام پر انڈیکس 75پوائنٹس کے اضافے کیساتھ بند ہوا۔ کاروبار میں 0.17 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 5 کروڑ 52 لاکھ 83 ہزار 679 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 8 ارب روپے کے قریب فائدہ ہوا۔