اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان سمیت دنیا کے27 رکن ممالک کیلئے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تحقیق و ترقی کے کمیشن کامسیٹس نے چین کے شہر تیآنجن میں صنعتی بائیوٹیکنالوجی کے مشترکہ مرکزکا افتتاح کردیا۔یہ مرکز جنوبی جنوب میں پائیدار ترقی کے لیے مصروف عمل کمیشن(کامسیٹس)اورچین کے انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل بائیوٹیکنالوجی(ٹی آئی بی) کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔مرکز اپنے قیام کے بعد کامسیٹس کے ساتھ منسلک ہوا اور کامسیٹس کامرکز آف ایکسی لینس بنا۔افتتاحی تقریب کے موقع پرپاکستان کے وفاقی وزیر چودھری فواد حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی پذیر ممالک کے مابین باہمی تعاون کی مثال کے لیے کامسیٹس کا کردار سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے چین کی وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل مسٹر لنہاو چن نے کہا کہ کامسیٹس کے ممبر ممالک دوسری چیزوں کے علاوہ پودوں اور جانوروں سے حاصل ہونے والے قابل تجدید نامیاتی مواد سے مالامال ہیں اور اس سیصنعتی بائیوٹیکنالوجی کے میدان میں بھرپور فوائد حاصل ہوں گے۔اس موقع پروزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی سیکریٹری اور کامسیٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشاد محموداور ٹی آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹریان ہے ما،نے مشترکہ مرکز کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے۔
صنعتی بائیوٹیکنالوجی سے سائنس کے میدان میں نئی صلاحیتیں ملیں گی،فواد چو دری
Apr 17, 2021