فتح جنگ (نامہ نگار )ممتاز سماجی شخصیت ومعروف بزنس مین سردارظہور اقبال فرانس نے ذاتی طور پر خطیر رقم خرچ کرکے فتح جنگ شہر کی انتہائی خستہ حال کھوڑ روڈ کے تقریباٌ ڈیڑھ کلومیٹر دونوں اطراف کی دو رویہ شاہرات کو از سر نو تعمیر کروادیاجس پر شہری حلقوں سمیت تاجروں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے عملہ اور طلباء وطلبات میں خوشی ومسرت کی لہر دوڑ گئی اور تما م مکاتب فکر ممتاز بزنس مین سردارظہور اقبال فرانس کی جانب سے دیرینہ عوامی مشکلات کے ازالہ کیلئے عملی اقدامات اٹھانے پر جہاں انکی انسان دوستی پر خراج تحسین پیش کر رہے ہیں وہیں حکومت اور انکے زیر انتظام اداروں کی عوامی مسائل سے عدم دلچسپی پر انکی کارکردگی کو کو س رہے ہیں اس موقع پر معروف بزنس مین سردارظہور اقبال فرانس نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ عوامی مشکلات کے ازالہ کی خاطر جانی ومالی قربانی دیکر جو قلبی راحت محسوس ہوتی ہے زندگی میں کوئی اور کام کرنے سے حاصل نہیں ہوسکتی خداتعالی کے خصوصی فضل و کرم کی بدولت انسانیت کی فلاح کا جذبہ لیکر جس شکستہ سڑک کو از سر نو تعمیر کرنے کا آغاز کیا تھا اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں جو خوشی محسوس کر رہا ہوں یہ میری زندگی کے قیمتی سرمایہ کی حیثیت سے یاد رہیگاانہوںنے بتایا کہ دیار غیر میں قیام کے دوران وطن کی مٹی سے پیار کا جذبہ اس قدر بلند ہوتا ہے کہ علاقہ کی سرزمین پر بسنے والوں کی ہر مشکل کا مداواکرنا اپنا فرض اولین سمجھتا ہوں ۔