سوہاوہ ( نامہ نگار) تحصیل سوہاوہ کے صدر مقام سے لے کر دور دراز کے دیہی علاقوں میں حکومتی احکامات کے باوجود’’ ایس او پیز‘‘ پر کوئی عمل در آمد نہیں کیا جارہا ہے ۔ بازاروں میں دوکاندار اور خریدار بغیر ماسک کے کھلے عام موجود رہتے ہیں ۔ مساجد میں کہیں بھی ماسک کی پابندی نہیں کی جارہی ہے ۔ حکومتی احکامات کے باوجود تمام سطح کی عمروں کے نمازی کھلے عام مسجد وں میں آتے جاتے ہیں ۔ ماسک کا استعمال نہیں ہو رہا ہے ۔ مساجد میں نمازیوں کا بہت بڑا رش موجود رہتا ہے ۔ اس لئے تحصیل سوہاوہ بھر سے باشعور عوامی سماجی حلقوں نے تحصیل سوہاوہ کی انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کے اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے پوری تحصیل کی حدود میں تمام مساجد انتظامیہ کو پابندکیا جائے کہ وہ کرونا ایس او پیز کے مطابق ہر نمازی کے لئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے نیز سماجی فاصلے کو صفوںمیں لازمی رکھا جائے۔