ڈاکخانہ کھوڑ میں بزرگ شہری پنشن کے حصول کیلئے خوار ہونے لگے 

کھوڑ(نامہ نگار)پوسٹ آفس کھوڑ ضلع اٹک کا دوسرا بڑا پوسٹ آفس ہے جس سے کھوڑ اور گردونواح کے اڑھائی ہزار پنشنر پنشن لیتے ہیں مگرگذشتہ چند ماہ سے انہیں بروقت پنشن نہیں مل رہی جس سے تنگ آکر گذشتہ روز انہوں پوسٹ آفس کے باہر شدید احتجاج کیا پنشنروں کا کہنا ہے کہ گذشتہ پندرہ روز سے ہم لوگ کرایہ لگا اور قیمتی وقت نکال کر پوسٹ آفس پنشن لینے آتے ہیں تو آگے سے جواب ملتاہے کہ کیشن نہیں آئی ہے ہم غریب لوگ ہیں ہمارا پنشن پر گزارہ ہے رمضان ہے اور آگے عید آرہی ہے دکانداروں کو پیسے نہ ملے تو وہ ادھار دینا بند کردیں گے اس سلسلہ میں جب پوسٹ آفس والوں سے بات ہوئی تو ان کا کہنا ہے کہ 5اپریل کو ہمیں 10لاکھ ملے تھے جو اسی دن ہم نے پنشنروں کو دے دیے تھے اس کے بعد تا حال ہمیں کوئی کیش نہیں ملی جبکہ ہم ہر روز 20ملین کیش کی ڈیمانڈ کررہے ہیں کثیر تعداد میں لوگوں کے منی آرڈر آئے ہوئے ہیں جبکہ سیونگ حسابدار الگ پریشان ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن