بوچھال کلاں (نامہ نگار) علاقہ ونہار میں بادلوں کے ڈیرے کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش نے موسم کو انتہائی سرد کر دیا تفصیل کے مطابق گذشتہ دو روز سے علاقہ ونہار میں بادلوں نے ڈیرے جما رکھے ہیں کسی وقت ہلکی اور کسی وقت تیز بارش نے موسم کو انتہائی سرد کر دیا ہے لوگوں نے گرم کپڑے پہننا شروع کر دئیے ہیں موسم فصلوں کی کٹائی پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے