کراچی (اسٹاف رپورٹر) سنئیرصحافی و ممبر کراچی پریس کلب فصاحت محی الدین کا جمعہ 16اپریل کو رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے۔مرحوم کی نماز جنازہ ہفتہ بعد نماز ظہر، بلال مسجد، نزدیک گول مارکیٹ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین پاپوش نگر قبرستان میں ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق،وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی ، ریذیڈنٹ ایڈیٹر امین یوسف اور صحافی برادری نے روزنامہ دی نیوز کے سنئیر صحافی، کراچی پریس کلب و کراچی یونین آف جرنلسٹس کے رکن فصاحت محی الدین کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار اور لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
سنئیرصحافی فصاحت محی الدین انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ہو گی
Apr 17, 2021