وہاڑی(نامہ نگار)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لئے ووٹر لسٹوں کی تیاری کا کام جاری تفصیل کے مطابق چک نمبر 461 ای بی بوریوالا میں 30، موضع کوٹ غلام قادر وہاڑی میں 38، موضع فضل واہ میں 27 اور زکریا ٹاؤن وہاڑی میں 23ووٹ درج ہوئے ہیں آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق ان ووٹر لسٹوں پر اعتراضات 21اپریل 2021 تک دائر کئے جاسکیں گے اور نئے ووٹ اندراج کیلئے بھی درخواستیں دائر کی جاسکیں گی اس کے لیے ریجنل الیکشن کمشنر ملتان ڈویژن ملتان کو ریوائزنگ اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے جن کے دفتر میں 22اپریل تا 3مئی 2021 تک ووٹر لسٹوں پر دائر اعتراضات پر سما عت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔