خانیوال (خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف سٹی کے سینئر نائب صدر رشاد خان ڈاہا نے کہا کہ رحمت اللعالمین ؐ سکالرشپ پروگرام انقلابی قدم ہے ہر سال پچاس ہزار سکالر شپس ضرورت مند مستفید ہونگے غریب گھرانوں کے طلباء و طالبات کو آگے بڑھنے میں مدد ملے گی یہی وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ نچلے طبقے کو اوپر لایا جائے وہ یہاں معززین علاقہ کے وفود سے بات چیت کر رہے تھے انہو ں نے کہا کہ تعلیم کو فروغ دے کر ہی ملک و قوم کو ترقی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے ۔