ملتان (سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اقبالی بیان پر ایک سال پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ اس سزا سے ملزم کو سدھرنے کا نادر موقع دیا گیا ہے تاکہ وہ جیل میں پیشہ ورانہ ملزمان کے ساتھ رہنے کی بجائے اپنی زندگی کو معمول پر لائے اور آئندہ ایسے جرم سے باز رہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ قادرپورراں کے مطابق ملزم محمد رضوان کے خلاف گزشتہ سال مقدمہ نمبر 616 درج کیا گیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم کو مشکوک جان کر تلاشی لی گئی جس کے قبضے سے ایک کلو سے زائد مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھی۔ تاہم ملزم کے اعتراف جرم پر اسے پروبیشن پر بھجوانے کی سزا کا حکم دے دیا گیا ہے۔
اقبالی بیان پر ایک سال پروبیشن پر رہنے کی سزا
Apr 17, 2021