ملتان (سپورٹس ڈیسک)ورلڈ نمبرایک نواک جوکووچ شکست کے بعد مونٹی کارلو ٹینس ایونٹ سے باہر ہوگئے۔فرانس میں کھیلے جانے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے میچ میں جوکووچ کامقابلہ برطانیہ کے ایوان سے ہوا، جوکووچ شروعات سے ہی اچھا کھیل پیش نہ کر سکے ، ایوان نے شروع سے ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور ورلڈ نمبر ون کو ایونٹ سے آئوٹ کر دیا۔انہوں نے جوکووچ کوچھ چار اورسات پانچ سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔دوسری طرف رافیل نڈال نے گریگور دیمتریوکے خلا ف کھیلے گئے میچ میں شروع سے اپنی گرفت مضبوط رکھی اور گریگور کو چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔دیگر میچز میں آندرے روبلو نیروبرٹو بٹسٹا کو ہرایا جس کے بعد وہ اب کوارٹرز میں نڈال کا مقابلہ کریں گے۔کیسپر رڈ فیبیو فوگینی نے بھی اپنے اپنے میچز جیت کر کوراٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔