کورونا وائرس ، دنیا بھر میں ہلاکتیں 3012012ہو گئیں

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3012012ہو گئیں جبکہ کیسز14کروڑ5لاکھ12ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں579942ہو گئیں ،کیسز3کروڑ23لاکھ5ہزار سے بڑھ گئے ۔ بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں175673ہو گئیں ،کیسز1کروڑ45لاکھ21ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل میں369024افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد 1کروڑ38لاکھ34ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں100404افراد جان جکی بازی ہارچکے جبکہ کیسز52لاکھ24ہزارتک پہنچ گئے ۔روس میں اموات 104795ہو گئیں ،کیسز46لاکھ84ہز ار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میں ہلاکتیں127225ہو گئیں ،کیسز43لاکھ80ہزار سے زائد ہو گئے ۔اٹلی میں اموات116366ہو گئیں ،کیسز38لاکھ42ہزار سے بڑھ گئے ۔ترکی میں35320افراد جاں بحق ہو چکے جبکہ متاثرین کی تعداد 41لاکھ50ہزارتک پہنچ گئی۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 11 کروڑ 93 لاکھ سے زائد او 1 کروڑ 81 لاکھ سے زائد فعال کیسزہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...