برطانوی شہزادے پرنس فلپ کی آخری خواہش پوری کردی گئی، پرنس فلپ کی میت آخری رسومات کے لیے ان کی اپنی تیار کردہ گاڑی میں لے جائی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پرنس فلپ نے اپنی زندگی میں ہی ملکہ سے اپنی خواہش کا اظہار کر رکھا تھا، ملکہ نے اس درخواست پر حتمی منظوری دے دی۔پرنس فلپ کی آخری رسومات کل(اتوارکو) ادا کی جائیں گی۔ترجمان بکنگھم پیلس کا کہنا تھا کہ پرنس فلپ کے چاروں بچے تابوت کے ساتھ چلیں گے، جبکہ ان کے پوتے شہزادہ ولیم اور ہیری بھی ہمراہ ہوں گے۔ترجمان پیلس کے مطابق رسومات میں شرکت کرنے والے 30افراد میں 3 جرمن رشتہ دار بھی شامل ہیں۔
پرنس فلپ کی میت ان کی اپنی تیارکردہ گاڑی میں جائے گی
Apr 17, 2021 | 13:39