حکومت نے ایڈہاک پر نیا وزیر خزانہ لگادیاہے،رانا ثنا ء اللہ

Apr 17, 2021 | 15:02

ویب ڈیسک

پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے ایڈہاک پر نیا وزیر خزانہ لگادیا، حکومت بوکھلا چکی ہے، ان کا احتساب اور کرپشن کا منترہ پٹ چکا ہے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ ٹولے نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، یہ حکومت بوکھلا چکی ہے، ان کا احتساب اور کرپشن کا منترہ پٹ چکا ہے، حکومت نے ایڈہاک پر نیا وزیرخزانہ لگادیا ہے، جس ملک کا 6 مہینے کیلئے  وزیرخزانہ ہوگا اس ملک کا کیا حال ہوگا؟۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آزاد اورشفاف انتخابات ضروری ہیں،سلیکشن کا عمل ختم ہونا چاہیے، ہم سلیکشن کے خلاف ہیں، سلیکشن کا عمل جب تک جاری رہے گا ملک آگے نہیں بڑھے گا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ سوچنے کی بات ہے کہ سڑکوں کو بلاک کرنے کا طریقہ کس نے شروع کیا تھا؟ کس نے پورا پاکستان بند کرانے کی باتیں کی تھیں؟ اگر کوئی مذہبی جماعت سیاسی طور پر متحرک ہوناچاہتی ہے تو ہم اسے خوش آمدید کہیں گے، سڑکوں کو بلاک کرنا جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے ہم اس چیز کی مذمت کرتے ہیں، سعد رضوی کو بھی پیغام ہے،آپ نے جلا ئوگھیرا ئوکا غلط راستہ اختیار کیا، جلائو گھیرا کرکے صرف ایک شخص کا دائو لگ گیا تھا۔

مزیدخبریں