جاپانی وزیراعظم یوشی ہیدےسوگا امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات کے لیے امریکہ پہنچ گئے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیدےسوگا ، امریکی صدر جو بائیڈن سے سربراہ ملاقات کے لیے امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم سوگا اور جو بائیڈن وہائٹ ہاس میں ملاقات کریں گے۔ جنوری میں عہدہ سنبھالنے والے امریکی صدر کی کسی غیر ملکی رہنما سے یہ پہلی بالمشافہ ملاقات ہوگی۔جاپانی وزیر اعظم اس اجلاس کو باہمی اعتماد بڑھانے اور جاپان امریکہ اتحاد کی قوت کو اجاگر کرنے کے لئے پر امید ہیں۔ جاپانی وزیر اعظم دونوں ممالک کے درمیان اتحاد کے فروغ،قومی سلامتی، ماحولیاتی تبدیلیوں، کورونا وائرس کی عالمی وبا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں قریبی دو طرفہ تعاون کی حوصلہ افزائی کریں گے۔