پنجاب میں آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کرتے رہینگے، حسن مرتضیٰ 


لاہور(جنرل رپورٹر)پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمانی پارٹی کے چیمبر میںہوا۔ اجلاس کی صدارت پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کی ۔ اجلاس میں ایم پی اے علی حیدر گیلانی، ایم پی اے مخدوم عثمان محمود ، ایم پی اے ممتاز چانگ ، ایم پی اے شازیہ عابد، ایم پی اے غضنفر لنگاہ اور ایم پی اے نبیل رئیس شریک ہوئے۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پنجاب میں آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے پیپلزپارٹی اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی جمہوریت کی بقا اور مضبوطی کے لیے پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھے گی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...