اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی اجلاس میں انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک منظور کر لی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے قوانین میں بہتری کی ضرورت ہے کمیٹی تین ماہ میں اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی پارلیمانی کمیٹی ارکان کی نامزدگی کا اختیار سپیکر کو دے دیا گیا تحریک کی منظوری کے وقت ایوان میں صرف 5 ارکان موجود تھے بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس پیر دن 12بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
قومی اسمبلی ، انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تحریک 5 ارکان کی موجودگی میں منظور
Apr 17, 2022