آزاد کشمیر : سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے انتخابات کا حکم دیدیا ، الیکشن کل ہوگا 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی) سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر نے وزیراعظم کشمیر کا انتخاب کرنے کا حکم دیدیا۔  قبل ازیں ایک روز قبل  گزشتہ روز سپیکر اسمبلی اور سیکرٹری اسمبلی کو ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے قائد ایوان کے انتخاب سے روک دیا تھا، جس پر تحریک انصاف کی طرف سے وزارت عظمیٰ کی امیدوار سردار تنویر الیاس نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا   سپریم کورٹ نے اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا حکم دیا اور نیا اجلاس طلب کرکے وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لانے کا حکم جاری کردیا۔ جس کے بعد آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل18 اپریل صبح ساڑھے 10 بجے طلب کر لیا گیا اجلاس میں نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب عمل میں لایا  جائے گا، سپریم کورٹ نے اپنے مختصر حکم میں  قرار دیا کہ 14  اپریل کو وزیر اعظم کے استعفی کے بعد تحریک عدم اعتماد غیر موثر ہو چکی تھی ایسی صورت میں سپیکر اسمبلی کی طرف سے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس کی ضرورت نہیں رہی تھی۔ ہائی کورٹ نے ایسی صورت میں درست طور پر حکم امتناعی جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی قرار دیا کہ چونکہ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کا دفتر زیادہ عرصہ تک خالی نھیں رکھا جا سکتا جبکہ اس وقت قائم مقام وزیر اعظم فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں دونوں فریقین متفق ہیں کہ وزیر اعظم کا انتخاب آئین کے تحت ہی ہونا چاہیے لہذا سیکرٹری قانون اور سیکرٹری برائے وزیر اعظم کو حکم دیا جاتا ہے کہ فوری طور پر وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے صدر گرامی کی جانب سے اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...