پیپلزپارٹی کا فوکس صدارت سمیت تمام آئینی عہدوں پر ہے: ذرائع 

اسلام آباد (رپورٹ: رانا فرحان اسلم) حکومت اتحاد کی جانب سے کابینہ کی تشکیل کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے مشاورتی عمل جاری ہے۔ پیپلز پارٹی کا پہلے مرحلے میں کابینہ کا حصہ نہ بننے کا اعلان سامنے آیا ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پیپلز پارٹی کو پہلے مرحلے میں کابینہ کا حصہ بننے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کو چیئرمین سینٹ اور صدارت دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم  پاکستان پیپلز پارٹی کو پہلے مرحلے میں کابینہ میں شامل کرنے کے خواہشمند ہیں جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کا مئوقف ہے کہ پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن اور دیگر اتحادی جماعتیں مل کر کابینہ تشکیل دیں۔ پیپلز پارٹی دوستوں کو اکاموڈیٹ کرنے کیلئے پہلے مرحلے میں کوئی وزارت نہیں لینا چاہتی، پیپلز پارٹی کا فوکس تمام آئینی عہدوں پر ہے۔ قومی اسمبلی کی سپیکر شپ ان کو مل چکی۔ اب چیئرمین سینٹ اور صدر کی سیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کو ملنے کا قوی امکان ہے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نوائے وقت کو بتایا ہے کہ اتفاق رائے سے وفاقی کابینہ کے حوالے سے جلد حتمی اعلان متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...