اسلام آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری پر حملے کے خلاف متفقہ مذمتی قرار داد منظور کر لی گئی اور واقعہ کے ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے قرار داد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی شیزہ فاطمہ خواجہ نے پیش کی۔ فسطائی حکومت اپنے اثرات زہر پھیلا چکی ہے خواجہ آصف نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو تھپڑ مارا گیا عمران خان اور پرویز الٰہی بدترین ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں پنجاب میں جو ہو رہا ہے وہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے غنڈہ گردی اجازت نہ دی جائے بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر پر حملے کی مذمت کرتے کہا کہ ڈپٹی سپیکر پر حملہ جمہوریت، آئین اور وفاق پر حملہ ہے۔ شہباز شریف ایک ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اندر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی کی جانب سے ڈپٹی سپیکر پر حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہئے تشدد اور غنڈہ گردی کا یہ صریحاً مظاہرہ خالصتاً فاشزم ہے عمران خان کا مضطرب رویہ اور تشدد پر اکسان ہمارے معاشرے کو توڑ رہا ہے وہ خود جمہوریت پر حملہ آور ہیں۔ یہ ان عدالتوں پر بھی حملہ ہے کہ جنہوں نے انتخابات کا فیصلہ دیا تھا علاوہ ازیں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس فسطائی حکومت کو گھر بھجوانا اگرچہ آسان نہیں تھا اصل چیلنج عوام کو نیازی حکومت کی نااہلی سے پیدا مشکلات سے بچانا تھا اصل چیلنج عوام کو نیازی کی کرپشن سے نجات دلانا ہے حمزہ آپ کو مبارک ہو بھرپور محنت کریں پنجاب کے عوام کی خدمت کریں۔
ڈپٹی سپیکر پنجاب پر حملہ فاشزم ، شہباز شریف : عدالتوں ، جمہوریت پر اٹیک ، بلاول
Apr 17, 2022