ٹکراؤ نہیں چاہتے ، دیوار سے لگایا گیا تو نقصان پہنچے گا : عمران خان 

کراچی (قمر خان) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹکراؤ کی سیاست نہیں چاہتے‘ ہمیں دیوار سے لگایا گیا تو آپ کو نقصان پہنچے گا‘ ہم مضبوط ادارے چاہتے ہیں ‘ نہ پہلے ملک کو نقصان پہنچایا‘ نہ اب پہنچائیں گے ‘ فوری الیکشن کے لئے ہماری تحریک پر امن ہے‘ خبردار ایسی کوئی چیز نہ کرنا کہ تحریک تبدیل ہوجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ جناح میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جلسے سے مخدوم شاہ محمود قریشی‘ شیخ رشید‘ علی زیدی‘ عمران اسماعیل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ فوری انتخابات نہیں کرانا چاہتے کیونکہ یہ اس سے قبل انتقامی کارروائیاں چاہتے ہیں‘ یہ فارن فنڈنگ کیس کے ذریعے تحریک انصاف کو میچ سے باہر کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی‘ پی پی پی اور ن لیگ کے فارن فنڈنگ کیسز کی بیک وقت سماعت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹیڈ حکمران ابھی الیکشن نہیں کرائیں گے۔ یہ  نیب‘ ایف آئی اے میں من پسند تقرریاں کریں گے پھر الیکشن کمیشن و دیگر جگہوں پر اپنے امپائر کھڑے کریں گے تاکہ انتخابات میں دھاندلی کراکر 22کروڑ عوام پر مسلط ہو سکیں مگر عوام انہیں ایسا نہیں کرنے دے گی۔ عوام باہر نکلے اور ان ضمیر فروشوں  اور لوٹوں کو سبق سکھائے گی۔ عمران خان نے کہاہے کہ میں آج اہم مسئلے پر بات کرنے یہاں آیا ہوں، وہ مسئلہ آپ کے مستقبل کا ہے ، تحریک انصاف کا نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کا ہے،ملک کے خلاف بہت بڑے پیمانے پر بین الاقوامی سازش ہوئی، میں کسی ملک کے خلاف نہیں ہوں، نہ اینٹی امریکا ہوں، نہ اینٹی بھارت ، نہ اینٹی یورپ ہوں،دوستی سب سے چاہتا ہوں اور غلامی کسی کی نہیں چاہتا، میں دنیا میں انسانیت کے ساتھ ہوں،میری جان کو خطرہ ہے، میری جان ضروری نہیں، ملک کی آزادی ضروری ہے، پاکستان کے خلاف سازش، پاکستان کو غلام رکھنے کی سازش ہوئی ہے،ایک میر جعفر کو پاکستان کے اوپر مسلط کر دیا گیا ہے۔ عمران خان کے کہا کہ مسئلہ بچوں کے مستقبل کا ہے اسی لیے میں یہاں آیا ہوںمسئلہ تحریک انصاف کا نہیں پاکستان ہے۔ملک کے خلاف جو سازش ہوئی، سوچیں یہ سازش تھی یا مداخلت.قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں کسی ملک کے خلاف نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہمیں سازش کے خلاف ڈٹ گیا تو رات بارہ بجے عدالت لگا لی گئی۔ میرا سوال ہے کہ میں ایسا کیا جرم کرنے جارہا تھا کہ رات کو بارہ جے عدالت لگا لی گئی۔  میری عدلیہ سے مودبانہ عرض ہے کہ جب سیاست دان فروخت ہورہے تھے، پارٹی اور آئین سے غداری کررہے تھے کیا عدالت کو اس وقت ازخود نوٹس نہیں لینا چاہیے تھا۔ضمیر فروشوں کو کبھی معاف نہیں کرنا۔پاکستان کے میر جعفر اور امپورٹڈ کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتا۔قوم اس سازش کے خلاف گھروں سے باہر ہے۔عمران خان نے کہا کہ35 لاکھ لوگ ڈرون حملوں کا شکار ہوئے/شادی، اسکولوں پر ڈرون حملے ہوئے/مجھ سے امریکی انٹرویو میں بوچھا کیا اڈے دیں گے.میں نے انٹرویو میں کہا ایبسلوٹلی ناٹ.مشرف امریکا کی ایک دھمکی پر چاروں شانے چت ہوئیامریکا کی جنگ میں شامل ہوئے تو قبائلی علاقے تباہ ہوگئیپاکستان کے قبائلی علاقوں میں چار سو ڈرون حملے کیے گئے.وزیراعظم ملک کے باپ کی جگہ ہوتا ہے.22 کروڑ عوام میری ذمے داری تھی جنہیں میں کسی اور ملک کے لیے قربان نہیں کرسکتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ روس اس لئے گئے تھے کہ روس ہمیں تیل اور گندم 30فیصد کم قیمت پر گندم فراہم کرنا چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم فوری الیکشن چاہتے ہیں اور قوم اس کے لئے تیار ہے۔ قبل ازیں وائس چیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران نے ڈیزل‘ پیٹرول کی پرائس فریز کردی تھی۔ ایم کیو ایم ہماری حریف بنی۔ کیا پی پی کیساتھ ملکر ایم کیو ایم نے کراچی کے ساتھ انصاف کیا۔ کرپشن رشوت سے کراچی کے لوگوں کو چھٹکارا نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے  لسانی فسادات کو فروغ دیا اب سندھ کارڈ نہیں چلے گا صرف پاکستان کارڈ چلے گا۔اب صرف عوام کی کچہری چلے گی۔ مراسلے کو جھوٹا کہنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ کراچی کے لوگ عمران خان کے موقف کو سچ مانتے ہیںہمارے پاس عوام کی طاقت ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ آج فاطمہ جناح کے جلسے کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔ جو لوگ لندن سے فوج کو گالی دیتے تھے جن پر فرد جرم عائد ہونی تھی ان کو اسی دن وزیر اعظم بنایا گیا۔ عمران خان کو کہا تھا اسمبلی توڑ دو گورنر راج لگا دو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ  عمران خان 20 مئی سے پہلے چوروں کی حکومت کو ختم کردے گا۔سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کو کبھی کسی کے سامنے جھکتے نہیں دیکھا۔ عمران خان یہ جنگ پاکستان کیلئے لڑرہا ہے۔ پورا کراچی عمران خان کیساتھ ہے۔پی ٹی آئی سندھ صدر سندھ علی زیدی عمران خان نے ایک ایک اجلاس مکن میں کہا میری مدد یہ کرو کہ میری مدد کوئی نہ کرے۔ عمران خان سے سیکھنا چاہیے کہ خدار زندگی کیسے گزاری جانی چاہیے، عمران خان اس ملک کی خداری سالمیت کا سودا کسی کو نہیں کرنے دیں گے۔ آصف زرداری نے اس صوبے اور شہر کے ساتھ بہت برا کیا۔ آصف زرداری اس صوبے کو لوگ تمہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ کراچی کی ترقی کیلئے کبھی عمران خان نے نہ نہیں کی۔ کراچی کیلئے گرین لائن، فریٹ کوریڈور، کے سی آر ہر منصوبہ کراچی کیلئے کبھی انکار نہیں کیا۔ ملک میں حرام کی دولت سے حکومتوں کو بدلا جاتا ہے۔ اتحاد راتوں رات ٹوٹ جاتے ہیں۔ راتوں رات یہاں وفاداریاں تبدیل ہوجاتی ہیںاس قوم نے دو نظریئے  دیکھے ہیں۔ ایک نظریہ بھکاریوں کا ہے۔ دوسرا نظریہ خوداری کا ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے بھی مخطاب کیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی میں جلسہ سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کا قانون نہیں توڑا کبھی میرا نام میچ فکسنگ میں نہیں آیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے تکلیف ہوئی میں وہ کیا جرم کررہا تھا کہ رات 12 بجے عدالتیں کھل گئیں؟ ہمارے 20 ممبران جیبوں میں 25 کروڑ ڈال کر کہتے ہیں ضمیر جاگ گئے ہیں۔ واحد سیاستدان ہوں جس کو سپریم کورٹ نے صادق اور امین قرار دیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمارے ہاتھ باندھ دیئے جاتے ہیں۔ عدالتیں کھلنے کی بات میرے دل میں رہے گی عدالت کو کم سے کم اس مراسلے کی تحقیقات کرانی چاہئے تھی عدم اعتماد سے پہلے ہی پتا چل گیا تھا کہ میچ فکس ہو گیا ہے جب منڈی لگی ہوئی تھی اور سیاستدان بک رہے تھے کیا عدالیہ کو از خود نوٹس نہیں لینا چاہئے تھا اس خوف سے کہ میں کوئی جرم کروں گا رات کی تاریخی میں عدالتیں کھولیں یہ بات ساری عمر دل  میں رہ جائے گی ۔ میر جعفر کی حکومت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اسد عمر نے خطاب میں کہا کہ کراچی کیلئے جو بھی مانگا عمرن خان نے انکار نہیں کیا عمران خان کسی شہر کا نہیں ہر پاکستانی کا لیڈر ہے راتوں رات وفاداریاں بدلنا شروع  ہو گئیں ایک نظریہ کہتا ہے ہم بھکاری قوم دوسرا کہتا ہے ہم غلامی برداشت نہیں کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے جلسہ سے خطاب کرتے کہا کہ آج عوام نے ثابت کر دیا کہ کراچی کے حوصلے بلند ہیں جب کراچی جاگتا ہے تو پورا پاکستان جاگ جاتا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسہ سے خطاب میں کہا ہے کہ کراچی والوں نے فاطمہ جناح کے جلسے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے عمران خان کو واپس لانا ہو گا اگر عمران خان واپس نہ لائے تو جیلیں بھر دیں گے عمران خان کو ایمرجنسی لگانے کا کہنا تھا عمران خان 30 مئی سے پہلے چوروں  کی حکومت ختم کریں گے۔ مشکل وقت میں جو عمران خان کو چھوڑے گا وہ اصلی اور نسلی نہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...