اسلام آباد (خبر نگار) سابق صدر آصف زرداری نے نئی حکومت میں کوئی بھی وزارت یا عہدہ نہ لینے کا اشارہ دے دیا۔ پارلیمنٹ کی راہداری میں میڈیا سے گفتگو میں نئی حکومت میں پیپلزپارٹی کے عہدوں اور وزارتوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا میرا تو خیال ہے کہ پیپلز پارٹی کوئی وزارت نہیں لے گی۔ مہنگائی کا بوجھ نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کاندھوں پر ڈالنے کے سبب عہدے نہ لینے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہم چاہ رہے ہیں کہ دوستوں کو موقع دیا جائے۔