بغداد(نیٹ نیوز) عراق میں افطار سے واپس آتے ہوئے سکول انتظامیہ کی بس سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 9 سکول ٹیچرز بھی شامل ہیں۔ بس اور ہیوی گاڑی آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 11 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جن میں 9 سکول ٹیچرز بھی شامل ہیں۔ حادثے میں 5 مسافر زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
بس حادثہ
عراق، بس حادثے میں 9 اساتذہ سمیت 11 افراد جاں بحق
Apr 17, 2022