پاکستان تحریک انصاف کے 50فیصد مستعفی ارکان واپس آجائیں گے، خورشید شاہ کا دعویٰ

Apr 17, 2022

اسلام آباد(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 50فیصد مستعفی اراکین واپس آجائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی پی رہنما خورشید شاہ نے قومی اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے ۔کہ تحریک انصاف کے استعفوں پر افسوس ہے انہیں پارلیمنٹ میں رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ استعفے منظور نہیں ہونگے کیونکہ درخواستیں ہاتھ سے نہیں لکھی گئی ہیں، ہم پی ٹی آئی اراکین کو واپس آنے کی دعوت دیتے ہیں۔
خورشید شاہ

مزیدخبریں