مولانا فضل الرحمان کی فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت


اسلام آباد(نا مہ نگار)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت ،اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ماہ مقدس میں عبادت میں مصروف قبلہ اول بیت المقدس میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ۔او آئی سی اور مسلم ممالک کے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی سطح پر اس ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کرے ۔اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک کی آنکھیں کھل جانی چاہئے ۔مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ مسلم امہ کو قبول نہیں،اسرائیل بارے امریکہ کو اپنی پالیسی تبدیل کرنی ہوگی ۔مسلم ممالک کے حکمران اگر حسب سابق غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں تو مسلم امہ سے اپیل کرتاہوں کہ وہ پوری دنیا میں اسرائیل کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

جمعیت علما اسلام فلسطینی بھائیوں کے قدم قدم اور شانہ بشانہ حمایت کا اعلان کرتی ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...