ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر تشدد شرمناک جتنی مذمت کی جائے کم ،نیئر بخاری


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیدنیئر حسین بخاری نے پنجاب اسمبلی اجلاس کی دوران ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی تشدد کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد اور غنڈہ گرد ی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تحریک فروغ انتشار بن گئی ہے  سیاست گالم گلوچ شروع کرانے والے عمران خان نے اسمبلی کو میدان جنگ بنوایا ہے آئین شکنی اور آئین سے بغاوت کے مرتکب عناصر ملک اور قوم دونوں کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں کیوں نے مزید کیا ہے کہ وفاق میں شکست کے بعد پنجاب اسمبلی میں  ڈپٹی سپیکر پر حملہ آئین پاکستان اور جمہوریت پر حملہ ہے غیر جمہوری زینیت فسطائیت کی حدیں پار کی جا تی ہیں تحریک انصاف کی پنجاب اسیمبلی میں ہنگامہ آرائی پارلیمنٹ پر حملہ ہینیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ  پنجاب اسیمبلی حملہ آوری کرکے   تحریک انصاف اور  اتحادیوں نے شرمناک تاریخ رقم کی ہے۔


 تحریک عدم اعتماد آئینی عمل ہے غنڈہ گردی کے مرتکب آئین کے مجرم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...