استنبول (نیوز رپورٹر) ترکی میں بنائے گئے ’’خلائی کباب‘‘ پچھلے چند دنوں میں سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوئے ہیں کیونکہ اسے ہیلیم کے ایک بڑے غبارے سے باندھ کر 100 کلومیٹر اونچائی تک بھیجنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا تھا۔جنوبی ترکی کے شہر ادانا میں ایک ریسٹورینٹ کے مالک، یاسر ایدین اور مقامی تاجر ادریس البیراک نے مشترکہ طور پر یہ مظاہرہ کیا تھا۔ پائپ کباب ایک بڑے ہیلیم غبارے میں باندھا جو آہستہ آہستہ اوپر اٹھتا ہوا 100 کلومیٹر کی اونچائی تک پہنچ گیا، جہاں زمینی کرہ ہوائی ختم ہوجاتا ہے۔ پائپ کباب کے شفاف ڈبے میں کیمرا اور دوسرے آلات بھی نصب کیے گئے تھے تاکہ اس سفر کے ایک ایک لمحے پر نظر رکھی جا سکے۔
خلائی کباب