تحفظ ناموس رسالت پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا: صاحبزادہ صفدر شاہ گیلانی 

Apr 17, 2022


فیروزوالہ(  نامہ نگار)ہالینڈ کے گستاخ گیرٹ ویلڈر کی تازہ ترین گستاخی پر حکمرانوں نے ایمانی غیرت کا عملی مظاہرہ نہ کیا تو عاشقان رسولؐ موجودہ اتحادی حکومت کیخلاف بھرپور تحریک چلائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے عہدیداران کے ایک ہنگامی اجلاس سے صدارتی خطاب میں کیا ۔ اجلاس میں سید عاشق حسین بخاری علامہ نصیر احمد نورانی علامہ نعیم جاوید نوری مرزا تجمل بیگ ایوب خان ایڈووکیٹ رشید احمد رضوی پیر محمد اصغر نورانی ڈاکٹر یوسف آرائیں پروفیسر قاری زوار حسین مہروی  ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی صفدر شاہ گیلانی نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ہمارا ایمان ہے ۔اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

مزیدخبریں