پی ٹی آئی  بائیکاٹ کے بعد وزیراعظم کے انتخاب کی کوئی حیثیت نہیں،مسائل کا حل انتخابات:گورنر پنجاب 

لاہور(آئی این پی)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے بعد وزیراعظم کے انتخاب کی کوئی حیثیت نہیں، فوری انتخاب ہی مسائل کا حل ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو گورنر ہائوس میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیاگورنر پنجاب نے کہا کہ کستان تحریک انصاف نے احتجاجا وزیراعظم کے الیکشن کا بائیکاٹ کیا، پی ٹی آئی کے بائیکاٹ کے بعد وزیراعظم کے انتخاب کی کوئی حیثیت نہیں۔گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ضمانت پر رہا شخص کو وزارت عظمی کی کرسی پر بٹھانے کی جلدی تھی، یہ اپنی کرپشن کے ثبوت مٹانے کیلئے اقتدار میں آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کا ردعمل واضح پیغام ہے کہ فوری انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، انتخابات کراکر اقتدار عوام کے حقیقی نمائندوں کو سونپا جائے۔
گورنر پنجاب

ای پیپر دی نیشن