واشنگٹن(این این آئی) ایک گھر کے فریزر سے کتے اوربلیوں سمیت 183جانور برآمد ہوئے ۔ایریزونا میں مائیکل پیٹرک نام کے شخص کے گھرپرجب پولیس نے چھاپہ مارا تو فریزر سے کتے،بلیاں، سانپ ،چھپکلیاں،خرگوش،کچھوے اوردیگرجانور برآمد ہوئے جن کی تعداد 183تھی۔پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ برآمد کئے گئے جانوروں میں سے کچھ منجمد ہونے کے باوجود زندہ تھے۔مائیکل پیٹرکی پڑوسی خاتون نے اپنے سانپ دیکھ بھال کیلئے اس کے حوالے کئے تھے لیکن سانپ واپس نہ ملنے پرپولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اورجانوروں سے بے رحمی کے الزام میں مائیکل پیٹرک کوگرفتارکرلیا۔
امریکہ؍ ملزم گرفتار