ہماری فلاح و بہبود ،ترقی نظام کی تبدیلی میں ہے: ذکر اللہ مجاہد 


لاہور(خصوصی نامہ نگار ) صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہماری فلاح و بہبود اور ترقی نظام کی تبدیلی میں ہے۔قرآن کے نظام اور سیرت مصطفی پر عمل ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ ہماری فلاح و بہبود اور ترقی قرآنی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی ہے جبکہ آپؐ کااسوہ حسنہ ہمارے لئے بہترین عملی نمونہ ہے۔ایک ڈاکٹر اورالائیڈ ہیلتھ سائنسز کے کسی بھی ورکر کو جو چیز سب سے ممتاز اور نمایاں کرتی ہے وہ اس کا اخلاق،کردار اور مہارت ہے۔ جب بیمار لوگ ہسپتال میں آتے ہیں تو ان کی خدمت کے ذریعے سے بندہ اللہ تعالی ٰ کا قرب اور جنت حاصل کر سکتا ہے۔ میڈیکل فیلڈ کے افراد معاشرے میں مسیحا  کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ایک حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثریا عظیم سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں فہم قرآن کلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...