لاہور( این این آئی)سکیورٹی گارڈز کی جانب سے حساس ادارے کے افسر پر تشدد کے کیس میں گرفتار رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق اور لیگی رہنما حافظ میاں نعمان کو عدم ثبوت کی بناء پر رہا کر دیاگیا ۔
خواجہ سلمان رفیق کے گارڈز کی جانب سے تین روز قبل حساس ادارے کے افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ سلمان رفیق نے چاروں سکیورٹی گارڈز کو اسی دن پولیس کے حوالے کر دیا تھا جبکہ متاثرہ افسر کی جانب سے مقدمے میں نامزد کئے جانے پر خواجہ سلمان رفیق اور میاںنعمان نے اگلے روز خود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دی تھی ۔
سلمان رفیق
سکیورٹی گارڈز کے حساس ادارے کے افسر پر تشدد کیس میں گرفتار سلمان رفیق میاں نعمان عدم ثبوت کی بناء پر رہا
Apr 17, 2022