سرپنچ قتل پونے میں کشمیری طالب علم پر اسرار طور پر جاں بحق

سرینگر،نئی دہلی (کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیر کے لولاب کپوارہ کا ایک طالب علم بھارتی شہر پونے مہاراشٹرا میں پراسرار طور پر جاں بحق ہوا ۔ چیر کو ٹ لولاب کاعاشق حسین ڈار پونے مہاراشٹرا کے ایک کالج میں بی پی ایڈ کا طالب علم تھا ،بھارتی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ عاشق حسین اپنے کالج ہو سٹل کی تیسری منزل سے گر گیا ، جسے کالج انتظامیہ نے شدید زخمی حالت میں ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں 7روز کے بعد وہ دم تو ڑ بیٹھا جبکہ ضلع بارہمولہ کے گوشہ بگ پٹن گائوںمیں مسلح افراد نے بھارتیہ جنتاپارٹی سے وابستہ ایک نام نہاد سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔پولیس نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد  نے گوشہ بگ پٹن میں بی جے پی  سے وابستہ منظور احمد نامی سرپنچ کو  گولیاں مار ی گئیں۔ سرپنچ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا ۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں عدالت عالیہ میں6سینئرڈسٹرکٹ ججوں کے تبادلے عمل میں لائے گئے۔ جموں کشمیر و لداخ کے ہائی کورٹ کے راجسٹرار جنرل سنجیو گپتا کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج سرینگر مسرت روہی کو تبدیل کرکے پرنسپل جج فیملی کورٹ سرینگر تعینات کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیر اعلی پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی اور زعفرانی پارٹی کے قائدین بھارت میں آئین کو تہس نہس کرنے والے مسلمانوں کی روزی روٹی چھین رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج کے ہندوستان میں اکثریتی برادری کی مجرمانہ خاموشی ہے،  بی جے پی ہندوستان کے تصور کو تباہ کر رہی ہے۔ 
کشمیر

ای پیپر دی نیشن