اوقاف کے ٹھیکوں کی نیلامی کا معاملہ بلا جواز تاخیر کا شکار

لاہور (شیخ طاہر علی) محکمہ اوقاف پنجاب آئندہ مالی سال کے ٹھیکوں کی نیلامی میں تاخیر سے آمدن اہداف پورے کرنا دشوار ہوگیا، حفاظت پاپوش، کار پارکنگ اور بیت الخلاء کے ٹھیکے عدالتی احکامات پر گزشتہ سال سے نیلام نہیں ہوئے مگر ان ٹھیکوں پر حکم امتناعی ختم ہونے کے باوجود محکمہ ان کی نیلامی کرنے سے ہچکچارہا ہے۔ محکمہ اوقاف پنجاب کے مزارات اور مساجد پر ٹھیکے جات میں گل فروشی، چلتی ٹریفک، زر پٹہ اور متفرق ٹھیکوں جات کی نیلامی کا معاملہ بلاجواز تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، محکمہ اوقاف کو سالانہ ٹھیکہ جات سے تقریبا سوا دو ارب روپے کی آمدن ہوتی ہے جبکہ گزشتہ سال عدالت کی جانب سے مزارات اور مساجد پرحفاظت پاپوش سمیت دیگر کو زائرین کیلئے مفت کردیا جس پر محکمہ نے اپیل کی جس پر حکم امتناعی ختم کر دیا گیا جبکہ کیس ابھی چل رہا ہے رواں مالی سال میں تقریبا ان ٹھیکوں کی مد میں تقریبا اٹھارہ کروڑ روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ مزید مالی خسارہ اور ٹھیکہ میں تاخیر سے متعدد ٹھیکے جات سیل کولیکشن پر جانے کا خدشہ ہے، ڈائریکٹر سٹیٹ اوقاف نے نوائے وقت کو بتایا کہ جون سے قبل نیلامیاں مکمل کرکے آمدن کے اہداف حاصل کر لئے جائیں گے گزشتہ مالی سال ان ٹھیکہ جات کی نیلامی نہ گئی جس سے محکمہ کو تیرہ کروڑ روپے کا خسارہ ہوا۔
محکمہ اوقات/ ٹھیکے 

ای پیپر دی نیشن