راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میںپیسنے والوں کا خاتمہ ہوگیا ہے جن کی غلط پالیسیوں اور نااہلی کی وجہ سے عوام تین سال میں مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں، تبدیلی کے نام پرملک کو بحران کا شکار کردیا گیا ہے، بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتیں آسمانوں تک پہنچا دی گئی ہیں لیکن وزیر اعظم شہباز شریف جو خادم پنجاب تھے اب خادم پاکستان بن کر ملک بھر کے عوام کیلئے سہولیات اور بہتری لائیں گے ان خیالات کااظہار سابق چیئرمین یونین کونسل نمبر 4چوہدری عابد محمود کے دفتر میں شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر لیگی قیادت کے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب سے سابق میئر سردار نسیم خان، سابق ممبر قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان، مسلم لیگ ن پی پی 18کے صدر ضیاء اللہ خان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وائس چیئرمین یوسی 4حاجی ریاض، کونسلر اختر محمود بھولا، راجہ ارشد، آصف خان، راجہ نذیر، خان اعظم، زبردست خان، ظفراقبال، سلیم جٹ، امجد خان، انعام خان، ایفی رزاق، ملک طارق اعوان، حاجی نذیرراجہ سراج، عدنان بری، حاجی فیاض سمیت مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما موجود تھے۔
عوام کو مہنگائی ،بیروزگاری کی چکی میںپیسنے والوں کا خاتمہ ہوگیا،سردار نسیم
Apr 17, 2022