راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے ) کمشنر راولپنڈی و پروجیکٹ ڈائریکٹر رنگ روڈ راولپنڈی نورالامین مینگل نے ہفتہ کوبانتھ کے مقام پرراولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے کام کی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن سے ابتدا کروا دی انہوں نے اس میگا پروجیکٹ کی کھدائی سے افتتاح کیا اس موقع پر چیف انجینئر آر ڈی اے ڈاکٹر حبیب الحق رندھاوا نے رنگ روڈ راولپنڈی پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اس جگہ پر دیہات میں رہنے والے لوگوں نے کمشنر راولپنڈی سے ملاقات کی اور یہاں سے پروجیکٹ ڈائریکٹر رنگ روڈ راولپنڈی کام شروع کروانے پر شکریہ ادا کیاکمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ منصوبہ کی زد میں آنے والی زمین اور املاک کے بارے میں منصفانہ اور جلد ازجلد ادائیگی کا بندوبست کیا جا ئیگانہوں نے ڈائریکٹر لینڈ
آر ڈی اے و ایل اے سی کو ہدایت کی کہ ان مسائل کے بارے میں رپورٹ سوموار کو پیش کی جا ئے کمشنر راولپنڈی نے ایف ڈبلیو او حکام کوتجویز دی کہ وہ بانتھ کے مقام پر فوری طور پر اپنا کیمپ آفس قائم کریں تاکہ اس کام کی جلد از جلد تکمیل ہو سکیاس موقع پر چیف انجینئر آر ڈی اے نے رنگ روڈ راولپنڈی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے کہا رنگ روڈ راولپنڈی N-5 کو M-2 سے منسلک کرکے متبادل بائی پاس فراہم کرکے ٹریفک کے مسائل کو پورا کرے گااس موقع پر آر ڈی اے افسران ، ایف ڈبلیو او ٹیم کے انچارج کرنل محمد عرفان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔