شفاف بلدیاتی انتخابات کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں:حدیبیہ جمالی

 نصیر آباد (نامہ نگار)بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے سرگرمیوں اور تیاریوں میں اضافہ ہوگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر‘ریٹرنگ آفیسر ،تحصیل ڈیرہ مراد جمالی حدیبیہ جمالی کے پاس تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف یونین کونسلوں کے امیدواران اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا رہے ہیں جبکہ رہبر جھڈیر پینل کے سربراہ معروف قبائلی شخصیت میر نصیر خان عمرانی اور معروف سیاسی و سماجی قبائلی رہنما میراصغرعلی عمرانی اپنے پینل کے امیدواروں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی فارم جمع کر ائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر و ریٹرننگ آفیسر حدیبیہ جمالی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو صاف و شفاف بنانے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے کے تحت 21اپریل تک کاغذات نامزدگی فارم جمع کیئے جائیں گے اور اس کے بعد کاغذات کی جانچ پڑتال اور اعتراضات کا عمل بھی مکمل کیا جائے گا امیدواروں کو چائیے کہ وہ الیکشن کمیشن کے شرائط کے مطابق اپنے فارمز کو مکمل کر لے جمع کریں کاغذات پورے نہ ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد کیئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن