خاران(نمائندہ خصوصی)رخشان پینل کے سربراہ نوابزادہ امیر شہریار خان نوشیروانی سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائدین حاجی میر محمد جمعہ کبدانی، حاجی غلام حسین بلوچ ،حاجی سمیع اللہ بلوچ اور نجیب حسن آبادی نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ملاقات کی۔ اس موقع پر رخشاں پینل کے میر شیرباز خان ساسولی ، ملک منظورآحمد نوشیروانی ‘ ڈاکٹر مبارک علی بادینی‘ میر دادشاہ مینگل ودیگر تھے۔ملاقات میں حالیہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں بات چیت ہوئی اور دونوں پارٹیوں نے بلدیاتی انتخابات میں اتحاد اور اتفاق پر زور دیا تاکہ خاران کے سیاست میں مفاد پرست اور کرپٹ عناصر کا راستہ روک کر عزت و احترام کی سیاست کو فروغ دیا جا سکے۔