عمران اقتدار بجانے کیلئے غیر آئینی کام کررہے، شیخ سلما ن سرور 


سنجوال کینٹ(نامہ نگار)عمران خان اقتدار بجانے کے لیے غیر آئینی کام کررہے ہے اپوزیشن جماعتوں نے آئینی طریقے سے تحریک عدم اعتماد پیش کی عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ تحریک کا سامنا کرتے تحریک انصاف کی اتحادی جماعتی اور عوام تحریک انصا ف کی حکومت سے تنگ آچکے تھے ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ سلما ن سرور نے کیا ہے انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف کا دور ظالمانہ دور  تھا مہنگائی سے عوام تنگ تھی لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس گئے تھے تحریک انصاف حکومت کے دور میں جنتا اضافہ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں ہوا اسکی پاکستان میں تاریخ نہیں ملتی۔

ای پیپر دی نیشن