تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،پروفیسر شاہجہان اکبر  


گوجرخان (نامہ نگار)معروف ماہر تعلیم پروفیسر شاہجہان اکبر پرنسپل پنجاب کالجز گوجرخان نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،تعلیم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،ایفا سکول گوجرخان میں معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے،ڈائریکٹر ایفا سکول گوجرخان مراد کیمپس منیر احمد کا اس ضمن میں کردار قابل ستائش ہے وہ گزشتہ روز ایفا سکول گوجرخان کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے، اس موقع پرپرنسپل الائیڈ سکول گوجرخان ثاقب علیم،پرنسپل ایفا سکول گوجرخان مسز اسماء صبارعلی نے بھی خطاب کیاپروفیسر شاہجہان اکبر نے مزید کہا کہ طلبہ کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لیے مثبت سرگرمیاں اور مقابلے کا رحجان پیدا کرنا وقت کا تقاضا ہے ۔ اس موقع پرسکول ہذا کے بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے جبکہ والدین کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی شاہجہان اکبر، ثاقب علیم اور اسد ملک نے نمایاں پوزیشن کے حامل طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کیے جبکہ ایفا سکول کی پرنسپل مسز اسماء صبار علی نے پروفیسر شاہجہان اکبر،پرنسپل ثاقب علیم اور اسدملک کو سکول کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کیں۔

ای پیپر دی نیشن