جسمانی وذہنی نشوونما کیلئے کھیل بھی انتہائی مفید دوا ہے،خان وزیر خان 

Apr 17, 2022


 جنڈ ( نامہ نگار) جسمانی وذہنی نشوونما کیلئے کھیل بھی ایک انتہائی مفید دوا ہے کھیل انسان کو چاق وچوبند اور ہمیشہ تندرست وتوانا رکھتا ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین یوسی دکھنیر وضلعی نائب چیئرمین ضلع کونسل اٹک خان وزیر خان خٹک نے عبدالحمید شاہ کی زیر سرپرستی ملِک شہر یار جمشید خان کی زیر صدارت منعقدہ چوتھا سالانہ مجیب الرحمن کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خان ثناء گل افغانی نے بہترین کھلاڑی عامر محمود کو مبلغ دس  ہزار روپے نقد انعام دیا جبکہ منتظمین کی طرف سے فاتح ٹیم ینگ سٹار کرکٹ کلب کو پہلا انعام موٹر سائیکل دیا گیا جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم الغازی کرکٹ کلب کے کیپٹن کو مبلغ بیس ھزار روپے انعام دیا گیا علاوہ ازیں متعدد کھلاڑیوں کو نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے پر ٹرافیاں ونقدی انعام دئیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں