پوزیشن واویلا کرنے کی بجائے انتخابی میدان میں آئے ، جاوید کو ثر 


  گوجرخان (نامہ نگار)ممبر پارلیمنٹ اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گزشتہ ساڑھے تین سال سے حکومت کے خاتمہ اور نئے الیکشن کا راگ الاپنے والے اب میدان سے راہ فرار اختیار کرنے کی تگ ددو میں مصروف ہیںاب میدان سجا گیا ہے اپوزیشن اب واویلا کرنے کی بجائے انتخابی میدان میں پی ٹی آئی کا مقابلہ کر کے دکھائے ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی شخصیت راجہ ساجد یوسف کیانی کے دفتر میں مختلف شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خان شہزادہ خان، راجہ ساجدیوسف کیانی، راجہ دانیال اقبال، مرزا سلیم بھی موجود تھے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان نے جس طرح لوگوں کے ضمیر خریدنے اور عوامی مینڈیٹ کو بیچنے والے کو بے نقاب کیا ہے اب یہ لوگ ووٹ کیلئے عوام کے پاس جانے کے قابل بھی نہیں رہے اب آمدہ انتخابات میں بھی سازشی عناصر کو اپنی شکست واضح طور پر نظر آرہی ہے  ۔

ای پیپر دی نیشن