شہبازشریف پاکستان کو خوشحالی کی بلندیوں تک لیکرجائیں گے، عبدالمنان 

Apr 17, 2022


اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) مرکزی مجلس عاملہ کے رکن و سابق رکن قومی اسمبلی میاںعبدالمنان نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کو اہم ترین قومی منصب پر براجمان ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ میاں شہبازشریف بحرانوں کو شکست دینے والی شخصیت ہیں، برق رفتار کارکردگی تیز رفتار عوامی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور گھر کی دہلیز پرانصاف اور ریلیف کی فراہمی ہمیشہ شہبازشریف کی پہچان رہی ہے،وہ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی بلندیوں اور کامیابیوں تک لے کرجائیں گے، پاکستان کے درست سمت پر گامزن ہونے کے بعد ملک میں کامیابیوں اور معاشی اعشاریوں کے پروان چڑھنے کے راستے کھلیں گے، قومی ترقی ملکی خوشحالی بحران زدہ حالات کو بہت جلد ٹھیک کرلیں گے۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کے جھوٹے پروپیگنڈے کاپول کھل گیا، قومی سلامتی کونسل کے اعلامیہ میں سازش کا کوئی ذکر ہی نہیں اور نہ ہی کسی نے اڈے مانگے ،کئی دنوں سے عمران نیازی اور اس کے حواری جو جھوٹاپروپیگنڈا کررہے تھے وہ پوری قوم پر واضح ہوگیا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے،خواب دکھانے والے عمران نیازی ٹولے نے نااہلی، بدتمیزی اور جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کئے ،عمران نیازی اینڈ کمپنی اقتدار چھن جانے کے بعد حواس باختہ ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں