کرپٹ افراد عمران خان کی کردارکشی کر کے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے: عمران پرویز دھول

Apr 17, 2022


خانیوال( خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدرمہر عمران پرویز دھول نے کہا کہ حقیقی جمہوریت اور آزادی قومی خودمختاری کے لئے پوری قوم عمران خان کی قیادت میں متحد ہوچکی ہے  قومی خودمختاری کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے عمران خان کی کردار کشی کر کے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے وہ اپنی رہائشگاہ پر سابق کونسلرز، معززین علاقہ اور صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ امریکی کٹھ پتلیوں کو ملک و قوم کا مستقبل تاریک نہیں کرنے دیں گے۔

مزیدخبریں