+           حکومت کا ڈیجیٹل ایجوکیشن دینے کا منصوبہ سرے نہ چڑھ سکا


ملتان(خصوصی رپورٹر)حکومت کا ڈیجیٹل ایجوکیشن دینے کا منصوبہ سرے نہ چڑھ سکا۔ سرکاری سکولوں کے طلبا ٹیبلٹ پر ویڈیو گیمز کھیلتے رہے۔ اویلیوایشن رپورٹ میں دلچسپ انکشافات سامنے آئے رپورٹ کے مطابق سرکاری سکولوں میں بچوں کو دئیے گئے ٹیبلیٹس وڈیو گیم کے لئے  استعمال ہوتے رہے ۔ بچوں نے پڑھنے کی بجائے  فلمیں دیکھیں اور ویڈیو گیمز کھیلیں۔ ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ اویلیوایشن نے سرکاری سکولوں کے طلبا میں ٹیبلٹ کی تقسیم کو متاثر کن منصوبہ قرار نہیں دیا رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ طلبا نے ٹیبلٹ کا غلط استعمال کیا سکولوں میں بچوں کو دئیے گئے ٹیبلٹس کو لاک ہی نہیں کیا گیا تھا جس کے باعث ٹیبلٹ ویڈیو گیمز کھیلنے کے لئے استعمال ہوتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن